Explore our premium collections
TCS, Leopards & PostEx
Chat on 923233655603
hanfitechstore786@gmail.com
Official tracking portal
Official tracking portal
Official tracking portal
On all orders across Pakistan
24-Month official backup support
Directly sourced official brands
Hassle-free 7-day return policy
Only the most premium tech, handpicked for you.
iPhones, Pixels & High-End Androids
Power, Portability & Performance
Premium Audio & Power Solutions
Real transaction records from our trusted premium tech community.
Trusted by thousands of premium tech enthusiasts across Pakistan.
Help others by writing an honest review!
Please enter your details to confirm shipment.
Share your shopping experience with Hanfi Store.
بفضلِ تعالیٰ، Hanfi Tech Store ایک انتہائی معتبر اور قابلِ اعتماد آن لائن پلیٹ فارم ہے جہاں مکمل دیانت داری، خوش اخلاقی اور اعلیٰ معیار کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔ اس ادارے کی بنیاد محمد عاصم حافظ نے رکھی، جنہیں الحمدللہ موبائل ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں 4 سے 6 سال کا وسیع عملی تجربہ حاصل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ حافظِ قرآن بھی ہیں اور مسلسل دینی تعلیم کے مقدس سفر پر گامزن ہیں۔
اللہ ربّ العزت کے بے پناہ فضل و کرم سے ہمارا زیادہ تر کاروبار آن لائن ذرائع کے ذریعے انجام پاتا ہے، جہاں پاکستان کے کونے کونے سے معزز ترین گاہک ہم پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے نئے اور استعمال شدہ برانڈڈ فونز کی خریداری کرتے ہیں۔ ہماری مسلسل یہی جستجو رہتی ہے کہ ہر خریدار کو مناسب ترین قیمت، 100% اوریجنل پروڈکٹ، شفاف ترین رہنمائی اور بہترین اخلاق کے ساتھ وی آئی پی سروس دی جائے، تا کہ ہمارا آپسی رشتہ ہمیشہ کیلئے قائم رہے۔
شفافیت برقرار رکھنے کیلئے تمام آرڈرز ایڈوانس ادائیگی کی تصدیق کے بعد حتمی طور پر کنفرم کر لیے جاتے ہیں، جس کے بعد آرڈر کو مکمل فول پروف پیکنگ میں محفوظ کر کے پاکستان کی سب سے معتبر کوریئر سروسز کے ذریعے محض 1 سے 3 روز کے ریکارڈ وقت میں باحفاظت ڈیلیور کیا جاتا ہے۔
یاد رکھیں، ہمارا اولین ایجنڈا صرف کاروبار کرنا نہیں، بلکہ سچائی، دیانت اور مثالی خدمت کے بلبوتے پر آپ سب کے دلوں میں جگہ بنانا ہے۔ آپ کا یہ غیر متزلزل اعتماد ہی ہماری اصل کامیابی اور سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔
معزز صارفین کی خدمت میں مؤدبانہ عرض ہے کہ جس طرح مختلف شہروں، مارکیٹس اور دکانوں میں قیمتوں کا فرق پایا جاتا ہے، اسی طرح اگر آپ کو کہیں ویب سائٹ پر درج قیمت سے کم ریٹ نظر آئے تو آپ اپنی تسلی کے مطابق وہاں سے خریداری کرنے میں بالکل مختار ہیں۔
تاہم یہ بات ہمیشہ ذہن میں رکھیے کہ Hanfi Tech Store پر درج کیے گئے تمام ریٹس ہمارے آفیشل اور فائنل ریٹس ہوتے ہیں، جو نہایت مناسب اور محدود منافع کے ساتھ رکھے جاتے ہیں۔ ہمارا مقصد صرف فروخت نہیں بلکہ اپنے معزز صارفین کو اعتماد، امانت داری اور بہترین سروس فراہم کرنا ہے۔
الحمدللہ ہمارے فراہم کردہ موبائل فونز میں کسی قسم کی ریپیئر، چینج پارٹس، بیٹری بوسٹ، پوشیدہ نقص یا کسی بھی طرح کا غیر معیاری کام شامل نہیں ہوتا۔ ہر چیز مکمل تسلی، دیانت داری اور گارنٹی کے ساتھ فراہم کی جاتی ہے، اور یہی ہمارے اعتماد کی اصل بنیاد ہے۔
مزید یہ کہ اصل، صاف اور معیاری چیز انتہائی کم ریٹ میں مل جانا آج کے دور میں نہایت مشکل ہوتا ہے۔ اگر کہیں غیر معمولی حد تک کم قیمت دی جا رہی ہو تو اکثر اس کے پیچھے کسی نہ کسی قسم کا فرق یا مسئلہ موجود ہوتا ہے۔ اسی لیے ہم ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ مناسب اور حقیقت کے مطابق ریٹ میں بہترین اور قابلِ اعتماد پروڈکٹ فراہم کی جائے تاکہ آپ اطمینان اور اعتماد کے ساتھ خریداری کر سکیں۔
معزز صارفین سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر موجود ہر پروڈکٹ کو مکمل تسلی کے ساتھ دیکھیں، اُس کا رنگ، کنڈیشن اور تمام تفصیلات اچھی طرح ملاحظہ کرنے کے بعد ہی اپنا آرڈر پلیس کریں تاکہ بعد میں آپ کو یا ہمیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ہمارا مقصد ہمیشہ صاف اور اطمینان بخش معاملہ کرنا ہے۔
الحمدللہ ہماری ویب سائٹ پر موجود تقریباً 80 فیصد موبائل فونز مکمل آفیشل اپرووڈ ہوتے ہیں، یعنی وہ سم بند یا کسی قسم کے مسئلے والے نہیں ہوتے۔ جبکہ باقی تقریباً 20 فیصد موبائلز کِٹس کی کیٹیگری میں شامل ہوتے ہیں، جن میں چند موبائلز سرور اپرووڈ بھی ہوسکتے ہیں۔ ہر پروڈکٹ کی مکمل تفصیل واضح انداز میں فراہم کی جاتی ہے تاکہ صارف پوری اطمینان کے ساتھ خریداری کر سکے۔
ادائیگی موصول ہونے کے بعد موبائل کی مکمل ویڈیو، اُس کی کنڈیشن اور پیکنگ/ڈیلیوری کی ویڈیو بنا کر آپ کو فراہم کی جاتی ہے، تاکہ ہر معاملہ مکمل شفافیت کے ساتھ انجام پائے۔ اس کے بعد پارسل عموماً 1 سے 3 دن کے اندر آپ تک پہنچ جاتا ہے۔
یاد رہے کہ ویب سائٹ کے ذریعے خریدی گئی ہر پروڈکٹ کی 10 دن کی چیکنگ وارنٹی دی جاتی ہے، جبکہ LCD، Touch اور Camera جیسی اہم چیزوں کی پارسل موصول ہونے کے بعد 2 دن کی گارنٹی موجود ہوتی ہے، تاکہ آپ مکمل اطمینان کے ساتھ اپنی چیز چیک کر سکیں۔
مزید یہ کہ جو موبائل آپ ہم سے خریدتے ہیں، مستقبل میں اگر آپ اُسے فروخت کرنا چاہیں تو آپ دوبارہ ہمیں بھی سیل کر سکتے ہیں۔ ہم ہمیشہ اپنے صارفین کے ساتھ اعتماد اور بہترین تعلق قائم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔